اہم خبریں

ماں نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگا دی،تینوں جاں بحق

پنڈی گھیب(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ماں نے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگادی، تاہم تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔پنجاب میں ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں اپنے 2 بچوں کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی۔

دل سوز واقعہ پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت سے کہرام مچ گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا، جب 2 کمسن بچے کھیلتے ہوئے تالاب میں جا گرے اور بچوں کو پانی میں ڈوبتا دیکھ کر ماں نے فوراً تالاب میں چھلانگ لگا دی تاکہ انہیں بچا سکے، لیکن پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Shahzad Raza

Recent Posts

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

15 minutes ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

2 hours ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

3 hours ago

راولپنڈی تھانہ جاتلی  پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروایی راولپنڈی تھانہ جاتلی SHOجمال نواز…

3 hours ago

روات،منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…

3 hours ago

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

4 hours ago