کالم

ماڈرن ایج اسلام آباد میں مکالماتی نشست کا انعقاد

ماڈرن ایج کیپیٹل کیمپس میں ْمعرکۂ حق کے بعد کا پاکستانٗ کے موضوع پر فکر انگیز مکالماتی نشست کا اہتمام۔
ماڈرن ایج فورم اسلام آباد کے زیر اہتمام 23 اگست بروز ہفتہ، ماڈرن ایج پبلک اسکول و کالج (کیپٹل کیمپس) اسلام آباد میں ایک مکالماتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع معرکہ حق کے بعد کا پاکستان تھا۔ اس نشست میں شرکا نے بصیرت افروز گفت گو کی اور نئے زاویوں سے موجودہ پاکستان کے سیاسی، سماجی، عسکری اور معاشی حالات کو سمجھنے کی کوشش کی۔


نشست کے آغاز میں ماڈرن ایج کے پرنسپل جناب عبدالواحد میر نے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید جنگی تقاضوں کے مطابق منصوبہ بندی اور تکنیکی صلاحیت کا مفصل تجزیہ کیا۔ جناب عبدالواحد میر نے اس جنگ میں پاکستان کی شان دار کارکردگی کے ملک اور خطے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق شریک معزز مہمانوں سے باری باری سوالات کیے جن کے جواب میں شرکا نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی زاویوں سمیت کئی پہلوؤں سے موضوع کا تجزیہ کیا۔


مکالمے کے معزز شرکا میں جناب طاہر قربان (جوائنٹ سیکرٹری ریٹائرڈ)، جناب ڈاکٹر محمود الحسن، جناب ڈاکٹر مراد علی، جناب فخر عباس خان، بیگم و ائیر کموڈور جناب اشعر احسان، جناب حارث حفیظ، محترمہ نوشی ملک، گروپ کیپٹن جناب رحم کرم (ریٹائرڈ) ، وارنٹ آفیسر جناب شبیر حسین ( ریٹائرڈ) اور جناب وشال اسد شامل تھے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں میرے خلاف جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں گردش کر رہی ہیں چوہدری طارق محمود

کلرسیداں(یاسر ملک)چوہدری طارق محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند…

31 minutes ago

سیلاب سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت

پنجاب میں حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر ملک کی پانی اور انتظامی صورتحال کی…

3 hours ago

کلرسیداں کے علاقہ چونترہ کا بہادر بیٹا وطن پر قربان

کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان…

3 hours ago

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

5 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

8 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

8 hours ago