روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کی حدود مانکیالہ کلر سیداں روڈ پر عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا چھاپہ ،ڈگری طلب کرنے پر محکمہ صحت کی ٹیم پر تشدد ،عامر سجاد ولد محمد انور انسپکٹر محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے روات پولیس کو بتایا کہ مانکیالہ میں واقع فرمان اللہ ہیلتھ کلینک پر شہری کی شکایت پرچھاپہ مارا تو وہاں موجود عطائی ڈاکٹر فرمان اللہ خان ولد رائیس خان ہمراہ اپنے دو بھائیوں سفیر اللہ ولد رئیس خان اور سراج اللہ نے نہ صرف محکمہ صحت کی ٹیم پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا بلکہ وہ ڈگری بھی پیش نہ کر سکے اور عامر سجاد انسپکٹر محکمہ ہیلتھ کی جیب سے 24500اور اے ٹی ایم کارڈ ،الطاف بھٹی سب انسپکٹر کی جیب سے 29300،اور سید نئیر عباس کی جیب سے 1500 نکال لئے مذکوران نے سرکاری گاڑی کے ٹائروں کو بھی نقصان پہنچایا تھانہ روات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…