مری(اویس الحق سے)مال روڈ کے مشہور و معروف مرحباء چوک کے قریب واقع بعض معروف چین ریستورانوں کے سامنے انتہائی مصروف ترین سڑک پر متعلقہ ادارے کی جانب سے بھاری بھرکم ”کوڑا دان“ڈسٹ بن نصب کئے گئے ہیں جن کی تنصیب سے اس اہم ترین شاہراع پر پھیلنے والے ہر وقت تعفن سے مقامی لوگوں اور سیاحون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مذکورہ ریستوران اور قریبی ہوٹلوں کی جانب سے ان ڈسٹ بنوں کے بجائے مجرمانہ غفلت کی بناء پر ان کے ارد گر گندگی سے بھرے تھیلے پھینکے جانے کے نتیجے میں نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ایسے تھیلے مال روڈ جیسے اہم علاقہ کو جس کو خوبصورت بنائے جانے کیلئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے وہاں حکومتی کوششوں کیلئے بھی یہ سوالیہ نشان بن رہا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق اگر ایسے مصروف ترین علاقے میں بھاری بھرکم کوڑا دانوں کے بجائے وقفے وقفے سے چھوٹے ڈسٹ بن نصب کیئے جائیں تو تو مال روڈ جیسے اہم ترین علاقہ میں غلاظت اور بد بو دار فضاء میں کمی کی جا سکتی ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈی،سی مری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…