ایبٹ آباد (حسین معاویہ) لیڈی گارڈن کے قریب بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم ڈرائیور کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک نے واقعے کے وقت سلہڈ میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی پی او عمر طفیل نے حادثے میں متاثرہ خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس متاثرین کے دکھ میں شریک ہے اور انہیں ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…