154

لیڈزسٹی کونسل برطانیہ کے کونسلرچودھری عارف حسین مختصردورہ پرپاکستان پہنچ گئ

واجد علی

پنڈی پوسٹ چکسواری

چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)لیڈزسٹی کونسل برطانیہ کے کونسلرچودھری عارف حسین مختصردورہ پرپاکستان پہنچ گئے ۔ کونسلرچودھری عارف حسین کاوطن واپسی پرپرتپاک استقبال کیا۔ کونسلرچودھری عارف حسین کاتعلق چکسواری کے نواحی گاؤں ٹھیکریاں سے ہے ۔


 

کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے راہمناؤں کی نوجوان صحافیو ں کی ٹیم کو مبارکباد
چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)کسواری کمپیوٹرایسوسی ایشن کے راہنماؤں شہزادعظیم،چودھری محمد معروف،ولید خان،چودھری محمد عمران،واجد علی چودھری،اکرام ودیگر نے آزادپریس کلب چکسواری کے افتتاح پر بانی صدرسکندر حیات کالس،نوجوان صحافی غلام فرید راجہ اوران کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادپریس کلب چکسواری کا قیام خوش آئند ہے اور نئے پریس کلب کے قیام سے عوام علاقہ کے مسائل کو اُجاگرکرنے میں مددملے گی اور سیاسی وسماجی راہنما بہترانداز میں اپنے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے اور آزادپریس کلب چکسواری کے جملہ صحافی تاجر برادری کے حقوق اور مسائل کے حل میں اپنا مثبت کرداراداکریں گے اور انشاء اللہ چکسواری کمپیوٹرایسوسی کے تمام عہدیداران واراکین بھی پریس کلب سے بھرپور تعاون کریں گے۔

آزادپریس کلب چکسواری کے صحافیوں کاپنیام ڈائیک اورپنیام روڈ کا دورہ
چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزادپریس کلب چکسواری کے صحافیوں نے عوام علاقہ کے مطالبہ پر پنیام ڈائیک اورپنیام روڈ کا دورہ کیا۔عوام علاقہ نے صحافیوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ منگلا ڈیم کی اپ ریزنگ سے جہاں پوراضلع میرپور متاثرہواوہاں بالخصوص پنیام کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔چونکہ پندرہ کلومیٹرلمبی یہ سڑک پنیام کی واحد رابطہ سڑک ہے جو ارنوع سے لے کر نئی آبادی کلیال تک کے علاقہ کو چکسواری سے ملاتی ہے اور یہ روڈ پنیام ڈائیک کی تعمیر کے دوران چلنے والی ہیوی مشینری ڈمپر،ٹرک،ٹریکٹر وغیرہ کی وجہ سے انتہائی شکستہ ہوچکی ہے اور اب اس سڑک پر گاڑی چلانا تودرکنار پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیاہے۔چاہیے تویہ تھا کہ ڈائیک کی تعمیر سے قبل اس واحد رابطہ سڑک کو کشادہ اور مرمت کیا جاتا مگر ستم ظریفی یہ کہ ڈائیک تعمیرہوئے سالوں بیت گئے مگر تاحال سڑک کی مرمت نہیں کی گئی اور حکومتی ٹھیکیدار ڈائیک تعمیر کرنے کے بعد سڑک کو خراب حالت میں ہی چھوڑ کر چلے گئے جس کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے متعدد بار اخبارات اور میڈیا کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے بھی وزیراعظم آزادکشمیر اور دیگر حکومتی اراکین تک اس مسئلہ کو پہنچایا مگر تاحال کوئی علمدرآمد نہیں ہوسکا۔عوام علاقہ نے کہاکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں اور مٹی اور گردوغبار کی وجہ سے سڑک کے قریب رہائش لوگ بھی سانس کے مختلف بیماریوں کا شکارہورہے ہیں۔محکمہ شاہرات کے ملازمین ٹوٹی ہوئی سڑک پر کنارے سے مٹی اٹھاکر ڈال دیتے ہیں جو بارش ہونے کی صورت میں کیچڑ کی شکل اختیار کر جاتی ہے اور اگر بارش نہ ہوتو شدید گردوغبار سے راہگیروں اور اردگردکے مکینوں کو شدید مشکلات ہوتی ہیں۔عوام علاقہ نے محکمہ شاہرات کی ضلعی اور مرکزی انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر کے اربابِ اختیار بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ متاثرین منگلاڈیم کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پنیام روڈکو فی الفور مرمت کی جائے اور محکمہ شاہرات کے مقامی ملازمین کو پابند کیا جائے کہ روڈ کی مرمت میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور پانی کی نکاسی کا خاص بندوبست کیا جائے تاکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارنہ ہو۔عوام علاقہ نے یک زبان ہوکرکہاکہ اگر مختصرعرصہ میں پنیام روڈ کو مرمت نہ کیاگیاتوشدید احتجاج کیا جائے گااور خراب حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر پر عائد ہوگی۔

حضرت سائیں عدیل بادشاہ کوٹلی کا سالانہ دوروزہ عرس 12مارچ کو شروع ہو ا
چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)خطہ کشمیر کی عظیم روحانی درگاہ مردمجذوب حضرت سائیں عدیل بادشاہ کوٹلی سرساوہ کا سالانہ دوروزہ عرس مبارک12مارچ بروز بدھ کو شروع ہورہاہے۔عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات میں پہلے روزقرآن خوانی ودیگر ذکر واذکار ہوں گے اور دربار شریف کو غسل دیا جائے گا جبکہ دوسرے روز 13مارچ بروز جمعرات کو عظیم الشان محفل منعقد ہوگی جس کی صدرات حضرت پیر اورنگزیب بادشاہ مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری اورسرپرستی حضرت پیر سید عارف حسین شاہ صدرمرکزی جمعیت علماء جموں وکشمیر آستانہ عالیہ پناگ شریف فرمائیں گے۔عرس مبارک کی تقریب کی نگرانی پیر سائیں محمد یونس حیدری سینئر نائب صدرمرکزی جمعیت علماء جموں وکشمیر فرمائیں گے اور ہدیہ نعت کیلئے عالمی ایوارڈ یافتہ نعت خوان بلبل مدینہ محمد طارق سلطانی تشریف لائیں گے۔ عرس مبارک کی اختتامی محفل میں ملک پاکستان وخطہ کشمیر کے علمائے کرام،حفاظ،نعت خوان حضرات اور مشائخ عظام کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے۔13مارچ بروز جمعرات بعدازنماز ظہر اختتامی دعاہوگی اور دعاکے بعد لنگرکے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

برطانیہ کے کونسلرچودھری عارف حسین مختصردورہ پرپاکستان پہنچ گئے
چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)لیڈزسٹی کونسل برطانیہ کے کونسلرچودھری عارف حسین مختصردورہ پرپاکستان پہنچ گئے ۔ کونسلرچودھری عارف حسین کاوطن واپسی پرپرتپاک استقبال کیا۔ کونسلرچودھری عارف حسین کاتعلق چکسواری کے نواحی گاؤں ٹھیکریاں سے ہے ۔

یدمحمودحسین بخارسی حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے
چکسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیدمحمودحسین شاہ بخاری مہتمم یاحی یاقیوم ویلفےئرسوسائٹی آزادکشمیراچانک حرکت قلب بندہونے پرانتقال کرگئے ۔سیدمحمودحسین شاہ بخاری بسلسلہ روزگارچکسواری میں مقیم تھے ۔گزشتہ روزنجی کام کے سلسلہ میں میرپورجارہے تھے کہ جڑی کس کے قریب سیدمحمودحسین شاہ بخاری اچانک حرکت قلب بندہونے پرانتقال کرگئے۔مرحوم کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقہ راولپنڈی روانہ کردی گئی ۔سیدمحمودحسین شاہ بخاری نیک شریف النفس اورخوش اخلاق انسان تھے

راجہ وسیم اورراجہ شجاعت کا محمد رازق کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تغزیت
کسواری( چو ہدری واجد علی نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق امیدواراسمبلی حلقہ چکسواری راجہ وسیم خالد ،مسلم لیگ(ن) ضلع میرپورکے نائب صدرراجہ شجاعت علی نے مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے رہنماوسابق امیدواراسمبلی راجہ محمدرزاق خان ایڈووکیٹ کے انتقال پران کے گھرسماہنی جاکرسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا۔مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں