115

لین دین کے معاملہ پر شہری کو زخمی کرنیوالا گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا

،اشتہاری عمران عرف مانا نے ساتھیوں کے ہمراہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے محمد بلال کو زخمی کر دیا تھا،گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے

اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں