راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر) روات اراضی ریکارڈ سنٹر وین میں تعینات ملازمین کی پراپرٹی ڈیلرز سے ملی بھگت بلیو ورلڈ سٹی راولپنڈی سوسائٹی سے ساڑھے چار کروڑ روپے کا فراڈ کر ڈالا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ بلیو ورلڈ سٹی کی درخواست پر اراضی سینٹر ملازمین و دیگر ملزمان خلاف مقدمہ درج روات پولیس کو سعید اقبال نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی راولپنڈی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کام کرتا ہوں، موضع بگرہ میں 87 کنال،12 مرلے،283 فٹ اراضی کا سودا چار کروڑ،پچاس لاکھ روپے میں مالک چغتہ خان سے طے پایا
جس نے انتقال بحق کمپنی درج کروایا، بیانات سے قبل چغتہ خان نے اپنے بیٹے سعید و دیگر گواہان کے روبرو وصول کی، بعد ازاں مالک اراضی نے بیٹے کے ساتھ ملکر اراضی سینٹر کے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کرکےنجف ڈرائیور اراضی سینٹروین نے بیانات لیے اور تصدیق کی کہ بیانات ہوگئے ہیں رقم دے دیں مبین احمد، گلفام کے ساتھ ملکر کسی اور شخص کو بطور مالک اراضی پیش کرکےجعلی بیانات کروائےآور کمپنی کے ساڑھے چار کروڑ روپے دھوکا دہی اور فراڈ کرکے ہڑپ کرلیے
ملزمان خلاف کارروائی کرکے کمپنی کی رقم واپس دلوائی جائے، روات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی زرائع کے مطابق وین ڈرائیور نجف قبل ازیں بھی متعدد غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے تاہم سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ہر مرتبہ مکھن سے بال کی طرح نکل جاتا ہے
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…