192

لوکل گورنمنٹ کے ہزاروں ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم،زرائع

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آگئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب مہم چلانے والے ہزاروں ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے۔پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی بھر کی تقریبا 174یونین کونسلز کے سیکرٹری صاحبان سمیت دیگر ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں جس کے سبب ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں ذرائع کے کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تحت ماہانہ دس لاکھ سے زائدفی کس یونین کونسل کے لیے آنے والی گرانٹ کی اپروول نہ ہونے کی بدولت نوبت یہاں تک پہنچی جس میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے چیک پر بروقت دستخط نہ ہونے کی وجوہات بھی شامل ہیں فنڈز کے بروقت اجراء نہ ہونے سے نہ صرف یونین کونسلز ملازمین بلکہ صفائی ستھرائی کی زمہ داری سرانجام دینے عملہ کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی بلکہ ستھرا پنجاب مہم سمیت دیگر اخراجات کی مد میں یونین کونسل کے اکاؤنٹس میں مطلوبہ رقوم موجود نہ ہونے سے انتظامی معاملات میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں