گلدستہ

لومڑ کی ٹانگ ٹوٹ گئی


لومڑ سوچنے لگا کہ خرگوش یوں تو آسانی سے ہاتھ نہیں آئے گا، کوئی ترکیب کرنی چاہیئے، اس نے خرگوش کو آتے دیکھا تو فوراً زمین پر لیٹ گیا اور زور زور سے چلانے لگا،اوہو ہو ہائے مر گیا خرگوش نے قریب پہنچ کر بڑی سادگی سے پوچھا،کون مر گیا؟ کیا تم مر گئے ہو؟ اچھا ابھی تمھارے گھر والوں کو اطلاع دے آتا ہوں،خرگوش جانے کے لئے مڑا ہی تھا کہ لومڑ چلایا،اُوُوف بھیا، تم کو مذاق کی سوجھی ہے۔ میری ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور سخت تکلیف ہو رہی ہے۔ لومڑ بہت زور زور سے چلانے لگا۔ خرگوش ٹھہر گیا اور غور سے لومڑ کو دیکھنے لگا۔ اس نے لومڑ کی آنکھوں میں مکاری کی جھلک دیکھ لی۔ وہ سمجھ گیا کہ لومڑ بہانہ کر رہا ہے۔لومڑ بولا،بھیا، تم کھڑے کیا دیکھ رہے ہو؟ مجھے سہارا دے کر ڈاکٹر کے پاس لے چلو نا۔خرگوش بولا،میں تمھارے کھانے پینے کا بندوبست کرتا ہوں۔ کھانا کھا کر تمھارے جسم میں طاقت آئے گی اور تم میرے ساتھ چل سکو گے۔لومڑ نے کہا،تمھاری بڑی مہربانی ہو گی بھیا۔ خرگوش چلا گیا۔ وہ گھروں میں جھانک جھانک کر کھانے پینے کی چیزیں دیکھنے لگا۔ اس نے دیکھا کہ بھیا ریچھ کی کھڑکی میں گرم گرم پراٹھے رکھے ہیں۔ خرگوش نے وہ پراٹھے اٹھائے اور بھاگم بھاگ لومڑ کے پاس پہنچا اور بولا، بھیا تم یہ پراٹھے کھاؤ۔ اس سے تمھارے جسم میں طاقت آئے گی۔ میں پلک جھپکتے میں تمھارے لئے ڈاکٹر کو بلا لاتا ہوں۔لومڑ لپڑ لپڑ پراٹھے کھانے لگا۔ ادھر خرگوش دوڑتا ہوا ریچھ کے گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹا کر بولا،بھیا ریچھ، تمھارے پراٹھے لومڑ کھا رہا ہے۔ریچھ نے جھانک کر کھڑکی میں دیکھا۔ پراٹھے سچ مچ غائب تھے۔ وہ غراتا ہوا باہر نکلا اور خرگوش سے پوچھنے لگا،کہاں ہے وہ بدمعاش؟ میں اس کی ہڈی پسلی ایک کر دوں گا۔ آخر اس نے میرے پراٹھے چرائے کیوں؟ریچھ بھیا خرگوش کے ساتھ وہاں پہنچا جہاں لومڑ پراٹھے کھا کر لمبی لمبی ڈکاریں لے رہا تھا۔خرگوش چلایا،بھیا لومڑ میں ڈاکٹر لے آیا ہوں۔ یہ تمھارے سب کل پرزے درست کر دے گا اور تم کو بتائے گا کہ پراٹھے کیسے کھائے جاتے ہیں۔بے چارہ لومڑ کانپتا ہوا اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔ ریچھ نے اس کے سر پر ایک دھول جمائی، پھر کمر پر ایک لات رسید کی اور لومڑ قلابازی کھا کر دور جا گرا۔ وہ ذرا سنبھلا تو ریچھ نے دھما دھم دو مکے اور جڑ دیئے۔ بے چارہ بدحواس ہو کر بھاگا۔ خرگوش قہقہہ لگا کر بولا،میں نے آج تک کسی لنگڑے کو اتنا تیز بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا۔

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

3 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

4 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

5 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

5 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

6 hours ago