لطیفے

٭تم اپنے چہرے پر اتنی زیادہ فاؤنڈیشن اور اتنا زیادہ پاؤڈر کیوں استعمال کرتی ہو؟ اپنی رنگت بہتر بنانے کے لئے۔ کیا تمہارے خیال میں ا سے میری رنگت بہترنہیں ہوئی؟ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ میں نے تمہاری رنگت آج تک دیکھی ہی نہیں۔
٭ایک صاحب نشے میں ایک ہوٹل کے استقبالیہ پر پہنچے اور منیجر سے بولے۔ مجھے کمرہ نمبر 112 کی چابی دیجیے۔ منیجر بولا۔ مجھے افسوس ہے جناب کمرہ نمبر 112 تو لاہور سے آئے ہوئے انوار صاحب نے لے رکھا ہے۔ وہ صاحب بولے مجھے معلوم ہے میں ہی تو انوار ہوں‘ میں نے کمرے کو اندر سے مقفل کر رکھا تھااور میں کچھ دیر پہلے کھڑکی سے باہر گر گیا تھا۔
٭ایک پروفیسر صاحب طب کے طلبہ کو کلاس میں مختلف قسم کے دماغ دکھا رہے تھے ایک دماغ اٹھا کر انہوں نے کہا۔ یہ مصر کے کالے گدھے کا دماغ ہے یہ بہت نایاب ہے یہ نسل دنیا سے مٹ چکی ہے۔ پھر انہوں نے فخر یہ لہجے میں کہا اس قسم کے دماغ ساری دنیا میں صرف دوہی ہیں ایک مصر کے میوزیم میں اور دوسرا میرے پاس۔ (نایاب ظہور‘روات)

اپنا تبصرہ بھیجیں