Categories: جرائم

لاہور ائیر پورٹ پر بحرین جانے والی پرواز کے مسافر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد کیس اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ بروقت اور کامیاب کارروائی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اے ایس ایف ملکی ہوائی اڈوں کو منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر لمحہ چوکس اور سرگرمِ عمل ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

“معذوری، رکاوٹ نہیں”

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

24 minutes ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

3 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

3 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

3 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

3 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

5 hours ago