لاہور،فلائی اوور سے گر کرخاتون جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو کالج روڈ اکبر فلائی اوور سے خاتون کے گرنے کی کال موصول ہوئی۔

ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں، ریسکیو حکام نے بتایا کہ چلتی موٹر سائیکل سے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون فلائی اوور سے نیچے جاگریں۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ بائیک کےٹائر میں پھنس گیا تھا۔
خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔