آزاد کشمیر

لاک ڈاون:عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،اسسنٹ کمشنر ڈڈیال


ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک اور جان لیواوباءہے اس وباءکے پھیلاو کو کم کرنے کہ لیے انتظامیہ نے ایک ہفتہ کا لا ک ڈاون لگا نےکاجو فیصلہ کیا ہے اگرچہ اس سے عوام الناس کی معمول کی زندگی میں مشکلات آ رہی ہیں تا ہم انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے اوراس بیماری کی روک تھام کے حوالے سے اہلیان ڈڈیال نے جس طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر حکومت اور انتظامیہ ان کی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور میں لا ک ڈاون کا فیصلہ مشکل فیصلہ تھا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرناپڑرہا ہےتاہم اس فیصلہ کو عوام الناس کے وسیع تر مفاد اور انسانی زندگیوں کو اس وباء سے محفوظ بنا نے کے لیے کیاہے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام الناس کی مشکلا ت کا ادراک ہے عوام اطمینان رکھیں آئندہ چند روزمیں ہم سب مل کر اس وباءکو ختم کر نے میں کا میا ب ہو جا ئیں گے اور لو گو ں کی دوبارہ زندگی بھی معمول پر آنا شر وع ہو جائیں گی اور ہم سب اپنے پیاروں کی زندگیاں بھی محفوظ کر نے میں کا میا ب ہو جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ اہلیا ن ڈڈیال نے ہمیشہ قانون وآئین کی بالا دستی کو قائم رکھنے میں اہم کردار اداکیا ہے اور لاک ڈاون کے دوران ہر مکتبہ فکر نے بھر پور ملی بیداری کا ثبوت دیکر لا ک ڈوان کو کامیا ب بنا یا ہے۔

admin

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago