لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 22 تجاری مراکز سیل

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) مقامی انتظامیہ نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے 22 دکانوں کو سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے خود مارکیٹوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاون کے باوجود کھلی ہوئی دوکانیں سیل کر دیں۔ جن دوکانوں کو سیل کیا گیا ان میں غو ثیہ کرا کری سٹور، بٹ ٹا ئلز،اعوان الیکٹرو نکس ،ڈا ئمنڈ فوم،نو ید کبا ڑ خانہ، اکرم سیمنٹ،عوا می الیکٹرک سٹور، حا جی ابرا ر گیس ایجنسی،فیصل مو با ئل،حید ر مو با ئل،علی ہاٹ اینڈ کو لڈ سنٹر،مو سی پلاسٹک، اعظم فیشن کلا تھ، راشد جیو لرز ،شعبان جیو لرز صرافہ بازار اور دیگر شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکا نداروں کو تنبیہ کی ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کارو باری سر گر میاں جاری رکھیں خلاف ورزی پر قا نو نی کاروا ئی کی جا تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں