262

لاک ڈاؤن خاتمہ کے بعد مری میں سیاحوں کی آمد

مری(سید محمد احمد) ملکہ کوہسار مری آج 24 مئی کوسیاحوں کی آمد شروع ہوجائیگی اس سلسلے میں حکومتی ایس اوپیز کے تحت سیاحوں کو خوش آمدید کرنے کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں سیاحتی مقامات کے عوام بھی لاک ڈاؤن کے ختم ہونے پر انتہائی خوش ہیں جبکہ ملکہ کوہسارمری اورگلیات کاموسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے دودن سے جاری بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کاسلسلے بھی رک گیا ہے لاک ڈاؤن کے بعد ایک مرتبہ پھر جہاں ملکہ کوہسار کی رونقیں بحال ہوجائینگیں و ہاں دیہاڑی دار اورروزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں کے چولہے بھی جل جائینگے،خوش آئند امر یہ ہے کہ مری کے کاروباری حلقے نے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرنے کے انتظامات بھی مکمل کرلئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں