لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ کیلئے پلان تیار،چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ 5 جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں۔
جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ کم از کم دو ریجن میں جاکر جیلوں کا معائنہ کریں،ہر جیل میں تعینات سائیکالوجسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے،جیل میں قیدیوں کے رویے ،کردار میں بہتری کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں،چیف سائیکالوجسٹ تمام جیلوں میں قائم ذہنی صحت مرکز کا خود دورہ کریں۔
قیدیوں کی فلاح کیلئے جیلوں میں سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ تعینات ہیں،جیلوں میں سینئر سائیکالوجسٹ کی 44 اور جونیئر سائیکالوجسٹ کی 43 آسامیاں،جیل آمد کے24 گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہرقیدی کاتفصیلی معائنہ یقینی بنائیں۔
ماہر نفسیات کیلئے لازم ہے پر تشدد رویے کے حامل اسیران کے ساتھ کاؤنسلنگ سیشنز کریں،ذہنی تناؤ کےشکار قیدیوں سے بہتر رویےکیلئےعملے کی تربیت بھی سائیکالوجسٹ کی ذمہ داری،منشیات کے عادی ،نفسیاتی مسائل کے شکار قیدیوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،نوعمر اور خواتین اسیران کی ذہنی صحت بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ کی ہدایت کی گئی۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…