اہم خبریں

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکا نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

اعلامیہ میں بھارتی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگرد کیمپس کے بہانے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر غور بھی کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اعلامیہ کے مطابق بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکر گڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں حملے کیے، بلااشتعال حملوں میں خیالی دہشتگردی کمیپوں کے بہانے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید، عمارتوں اور مساجد کو نقصان پہنچا۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی منظوری دیدی، بھارت کے اقدام بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔

admin

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

7 hours ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

8 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

8 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

8 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

8 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

8 hours ago