قمرمحمود عبداللہ

قمرمحمود عبداللہ خطہ پوٹھوہار کے ممتاز ادیب،محقق اور دانشو ہیں ان کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے قدیم گاؤں بھاٹہ سے ہے وہ چار جولائی 1967کو پیدا ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر کے وظیفہ حاصل کیا ایف اے، بی اے،شہید کالج گوجرخان سے کیا جہاں کالج کے میگزین ”کانسی“کا اوّل“مسودہ سٹوڈنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے مکمل کیا پنجاب یونیورسٹی سے بی ایڈ اور اسلامیات و عربی میں ماسٹر کی ڈگری جامعہ کتب شہد اسلام آباد سے اور تنظیم المدارس لاہور سے تجوید و قراٗت کی سند بھی حاصل کی۔ذرائع معاش کے لیے ٹیچنگ کا شعبہ چنا 1993میں محکمہ ایجوکیشن سے منسلک ہوئے

گورنمنٹ ہائی سکول چنگا میرا،ایلمنٹری سکول نوردولال اور بعد ازاں مادرِ علمی گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں قوم کے ہونہاروں کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل رہے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی علم و ادب سے وابستگی کے سبب نہایت احسن طریق سے بروئے کار لا تے رہے ہائی سکول چنگا میرا میں تعیناتی کے دوران خطہ پوٹھوہار کے بزرگ شاعر حنیف حنفی سے اصلاح و تربیت لیتے رہے ان کے ساتھ ساتھ پوٹھوہار و پوٹھوہاری کی پہچان اختر امام رضوی شاعر،ادیب،براڈ کاسٹر سے بھی اصلاح و تربیت لی اور یوں ماں بولی پوٹھوہاری کے لیے کام کا سلسلہ شروع کیا مندرہ مرکز میں ایک پوٹھوہاری ادبی تنظیم مشال کے بانی و چیئرمین بھی ہیں
ان کی چھ تصنیف’’جلوہ عشق‘‘،اردو ناول ’’دہشت گرد ۔۔۔۔؟، دنوں کی صلیب پوٹھوہاری افسانوی مجموعہ’’سانجھاں وچ تریڑاں‘ پوٹھوہار میں فن شعر خوانی اور خلقت نے سردار ﷺ(سیرت البنی) شائع ہوچکی ہیں سیرت البنی ﷺ پر لکھی گئی کتاب خلقت نے سردار پر حکومت پاکستان کی جانب سے قمر عبداللہ کو 12ربیع الاول کے موقع پر سیرت رسول ﷺ پر لکھی گئی کتب میں اول پوزیشن لینے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا خلقت نے سردار پہلی پوٹھوہاری کتاب ہے جس کو صدارتی ایوارڈ ملا جبکہ زیر طبع کتب میں چٹا لہو (پوٹھوہاری افسانے) مٹی کی خوشبو (اردو ناول)دلوں کی صلیب (اردو افسانے) کلام اقبال صوفیانہ شاعری شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں