قمرالسلام کی کامیاب حکمت عملی‘مخالفین خائف/عبدالجبار چوہدری

30اکتوبر2016ء کو ممبر پنجاب اسمبلی ،چئیرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے میڈیا نمائندگان اور حلقہ پی پی5کے عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے اپنی 15سالہ سیاسی زندگی جس میں دس سال بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی کے ہیں ۔اس کے بارے میں

کھل کر باتیں کیں اس موقع پر ذاتی پروفائل کو کھول کر عوام کے سامنے رکھا جس سے ظاہر ہو اکہ ہماری قومی و صوبائی قیادت پچھلے دس سال سے ملک کی کس طرح خدمت کر رہی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی چودھری نثار علی خان نے پہلے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اور چئیرمین پبلک کاؤنٹس کمیٹی جو خدمات انجام دیں ہماری جمہوری تاریخ کا سنہرا باب ہے

اربوں،کھربوں ڈوبے ہوئے روپے کو قومی خزانے میں جمع کرانے پر مجبور کر دیااور اب بحیثیت وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پروگرام ،دہشت گردی کیخلاف جنگ ،پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی ازسر نو تشکیل اور کراچی میں رینجرز کے ذریعے کامیاب آپریشن چودھری نثار علی خان کی قیادت میں ہی ممکن ہوا ہے

ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ نے جب یونیفیکیشن بلاک میں شامل ہو کر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ٹیم کو جوائن کیا تو حلقہ کے عوام میں سخت رد عمل دیکھنے میں آیا مگر وقت نے یہ ثابت کیا کہ کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھنے والے شخص کو ایسا ہی کرنا چاہیے تھا موجودہ دو رکاآغاز ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سب سے پہلے پاک چائنہ منصوبہ جات کے لیے جن ممبران صوبائی اسمبلی کا انتخاب کیا

اس میں انجینئر قمرالسلام راجہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے چائنہ کا پہلا دورہ کرنے کے لیے ان کو ہنگامی طور پر پاسپورٹ بھی بنوانا پڑا تھا ۔توانائی کے جن منصوبوں کو جلدی مکمل کرنا تھا اس ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انجینئر قمرالسلام راجہ نے بہت ہی فعال کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا تھا2015ء میں اس کی سربراہی بھی انجینئر قمرالسلام راجہ کے حوالے کر دی گئی دن رات کام کر کے بد عنوان عناصرسے پاک کر کے فعال کیا اور اس وقت یہ ادارہ مثالی کاکردگی دکھا رہا ہے بلکہ انتہائی اہم مسلم ملک مصر بھی اس ماڈل کو اپنانے کے لیے تیاری کر رہا ہے وزیر اعلی پنجاب کی حتمی منظوری کے لیے جتنے بھی منصوبہ جات بھیجے جاتے ہیں

جن میں میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین،میٹروبس منصوبہ جات شامل ہیں ان منصوبہ جات کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی سٹئیرنگ کمیٹی دیتی ہے جس میں قمرالسلام راجہ ایم پی اے پی پی 5شامل ہیں ان کی دی گئی ٹیکنیکل رائے کو ماہرین بھی رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گزشتہ چند سالوں سے انہی خدمات کی وجہ سے حلقہ کے ووٹرز کو وقت نہ دے سکے جس کا رد عمل بھی سامنے آتا رہا

مگر جس طرح انجینئر قمرالسلام راجہ نے صوبائی دارلحکومت میں اپنی مصروفیا ت کو عوام کے سامنے رکھا کہ کس طرح انہوں نے اپنے آپ کو صوبے کے فلاحی منصوبہ جات اور ترقی کے لیے وقف کر رکھا ہے اس سے یہ تاثر بھی ختم ہو گیا کہ ہمارے ایم پی اے نہ صرف صوبائی اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لینے لاہور جاتے ہیں

بلکہ اپنے ایک ایک منٹ کو ضائع کیے بغیر ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں ان تمام حقائق کی باوجود علاقہ کے عوام ان کی طرف سے تحصیل کلرسیداں کے لیے کسی میگا پراجیکٹ کے مطالبہ میں بھی حق بجانب ہیں جن میں پوٹھوہاریونیورسٹی کا قیام (روات کے مقام )پر ، ٹراما سنٹر کا قیام (B.H.U ساگری کی جگہ) پر اور ایک گورنمنٹ بوائز کامرس کالج کا قیام (چوک پنڈوڑی کے مقام) پر وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں