189

قمرالسلام راجہ ضلعی کوارڈینشن کیمٹی راولپنڈی کے سربراہ مقرر

راولپنڈی (شہباز رشید چوہدری , نمائندہ پنڈی پوسٹ )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضلع راولپنڈی کے لیے ڈسٹرکٹ کوارڈینشنن کیمٹی تشکیل دیدی ہے.کمیٹی کے سربراہ ایم این اے قمراسلام راجہ اور جنرل سیکرٹری ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جبکہ سی پی او ۔محکمہ صحت ۔محکمہ تعلیم راولپنڈی سمیت تمام صوبائی محکمہ جات کے ضلعی سربراہ اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔تمام محکمہ جات کے سرکاری افسران کی پوسٹنگ، ٹرانسفر،بھرتیاں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی بھی یہ کمیٹی کرے گی تمام ضلعی سرکاری ادارے اور افسران بھی اس کمیٹی کے پابند ہونگےقمرالسلام راجہ کاتعلق راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں سے ہے

حالیہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ 53 سے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو شکت دیکرممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں.آپ نے بطور رکن پنجاب اسمبلی کلرسیداں کی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔بطور سربراہ پیف اور بطور سربراہ آیئسکو آپ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بطور ایم پی اے مکمل عرصہ گزارنے کے باوجود جب بات پارٹی ڈسپلن ۔وفاداری اور چوہدری نثار علی خان کی مخالفت پر آئی تو راولپنڈی کے بڑے سیاست دانوں کی سیٹی گم ہو گئی

۔ پرواز ڈگمگانے لگی اور انکے پر جلنے لگے۔پھر آپ ہی ضلع راولپنڈی کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔امید کرتا ہوں کہ آپکی قیادت میں یہ کمیٹی سیاسی مخالفت سے بالا تر ہوکر مخلوق کی بلا تفریق خدمت کو اپنا شعار بنائے گی ۔دعا گو۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں