قمرالاسلام راجہ کمبوڈیا میں منعقدہ ایشیان ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے نوم پن پہنچ گئے

راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی انجینیئر قمرالاسلام راجہ مشرق بعید کے دورے کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پن پہنچ گئے ۔ وہ کمبوڈیا کے دارالحکومت میں منعقدہ ایشیان ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں پاکستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس کانفرنس مین مشرق بعید کے بارہ ممالک سمیت اٹھارہ ایشیائی ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اس کانفرنس میں پاکستان کی پارلیمانی نمائندگی کی دعوت دی گئی تھی جنھوں نے انجینیئر قمراالاسلام راجہ کو شرکت کے لئے نامزد کیا ۔

” امن بوساطت پارلیمانی مذاکرات” کے مرکزی خیال پر منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستان وہ واحد جنوبی ایشیائی ملک ہے جسے خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جو ایشیائی ممالک میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ایک اہم ثبوت ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت سمیت کسی جنوبی ایشیائی ملک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول نہیں ہوئی جسے پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔

انجینیئر قمرالاسلام راجہ کی کمبوڈیائی دارالحکومت آمد پر صدر نیشنل اسمبلی آف کمبوڈیا کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر سوس محسان اور کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے نوم پن کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔

ائرپورٹ کے وی آئی پی لاونج میں ہونے والی ملاقات میں بین القوامی امن کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے پارلیمانی کردار کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے ہوا جس کے بعد انھیں پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ان کی قیام گاہ پہنچایا گیا ۔

انجینیئر قمرالاسلام کل کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر سے ملاقات کریں گے جس کے اگلے روز صدر پارلیمانی وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ انجینیئر قمرالاسلام کانفرنس کے تینوں مراحل میں پاکستان کا موقف واضح کریں گے جس کی باقاعدہ
دعوت دے دی گئی

قمرالسلام راجہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستان کی تیزی سے بلند ہوتے مقام کی جھلک پہلے بنکاک کے ہوائی آاڈے پر دیکھنے کو ملی اور پھر اصل اندازہ کمبوڈیا پہنچ کر ہوا

متعدد مرتبہ بنکاک کے ہوائی اادے سے گذر ہوا مگر آج جس طریقے سے تھائی حکام نےراستے کھول کر سینکڑوں افراد پر مشتمل قطاروں سے گزارا کر کمبوڈیا جانے والے تک پہنچایا ، پاکستانی ہونے پر فخربھی ہوا اور احساس ہوا کہ پاکستان اپنے آپ کو منوانے کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

پروٹوکول کا کبھی شوقین نہیں رہا بلکہ پاکستان میں جہاں پرواتوکول میسر ہے وہاں بھی کل قطارمیں لگ کر اپنا سامان خود چیک کروایا مگر دیار غیر میں پاکستان کی عزت ہونے کا اپنا ہی نشہ ہے کہ وہ پاک دیس کی عزت ہے۔

آج کمبوڈیا کے دارالحکومت میں منعقدہ ایشیان ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے پینچا جس مین مشرق بعید کے بارہ ممالک سمیت اٹھارہ ایشیائی ممالک کے کے وفود شرکت کر رہے ہیں ۔ پاکستان وہ واحد جنوبی ایشیائی ملک ہے جسے خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جو ایشیائی ممالک میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ے کہ بھارت سمیت کسی جنوبی ایشیائی ملک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول نہیں ہوئی جو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے

آمد پر صدر نیشنل اسمبلی آف کمبوڈیا کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر محسان اور کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے نوم پن کے ہوائی اڈے پر خوشآمدید کہا ۔ ائرپورٹ کے وی آئی پی لاونج میں ہباہمی دلچسپی کے امورنپر تفصیکی ملاقات یوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں