قبضہ مافیا ولی جان کا باس لینڈ فراڈ کیس میں گرفتار

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)‏ولی جان کے باس ملک عبدالحفیظ کو ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر کے حکم پر تھانہ مندرہ کے تفتیشی افسر نے گرفتار کیا ۔‏ملک عبدالحفیظ پر الزام ہے کہ اس نے ایک شہری حاجی زاہد کو قیمتی زمین فروخت کر کے رقم وصول کرلی مگر بعد ازاں زمین افغان قبضہ مافیا ولی جان و گینگ مدد سے گن پوائنٹ پر قبضہ میں لی۔
‏بعد ازاں تھانہ مندرہ میں حاجی زاہد کی مدعیت میں حفیظ خلاف مقدمہ درج ہوا مگر وہ اپنے پیسے اور اثرورسوخ سے بچنے کی کوشش کرنے لگا مگر ایس پی صدر نے اسے قصور وار قرار دیتے گرفتار کروا دیا