ٹیکسلا۔ 7ستمبر 1974کی قانون سازی کے حوالے سے ریلوے پھاٹک فاروق اعظم چوک سےلےکرختم نبوت چوک ٹیکسلا تک ایک عظیم الشان ختم نبوت ریلی نکالی گئی جس میں سنی علماء کونسل کے مولانا اقبال صدیقی، جماعت اسلامی کے عتیق کاشمیری، تحریک لبیک کے قاضی طاہر محمود، اشاعت التوحید کے مولانا مدثر فاروقی، جمعیت علمائے اسلام کے ملک سفیر عالم، معروف سماجی رہنما استاد صلاح الدین فاروقی، اقبال اعوان فاروقی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل ٹیکسلا کے امیر مولانا قاری زکریا قریشی نے خطاب کیا۔
نظامت کے فرائض سنی علماء کونسل ضلع راولپنڈی کے نائب صدر مفتی حیدر علی حیدری نے سر انجام دیےنعتیہ کلام مفتی کلیم اللہ بٹ نے پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ سات ستمبر 1974 کو جو قانون پاس کیا گیا اس کے تحفظ اور عملداری کے لیے جانیں قربان کر دیں گے مگر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ٹیکسلا چوک پہنچ کر ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ہزاروں کی تعداد میں عوام نےریلی میں شرکت کی۔ تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد، قادیانی مردہ باد، قادیانیوں کا ایک ہی علاج الجہاد الجہاد کے فلک شگاف نعرہے بلند کیے گئے۔
ریلی کے آخر میں میزبان مولانا قاری محمد زکریا قریشی نے تمام شرکاء، قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا ٹیکسلا شہر کی یہ ایک تاریخ ساز ختم نبوّت ریلی تھی جس میں عاشقان مصطفٰی ﷺ نے بھر پور شرکت کی۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…