اہم خبریں

قازقستان کے سفیر کاراولپنڈی چیمبرآف کامرس کا دورہ

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اوردوستانہ تعلقات ہیں،کئی شعبوں میں باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں قازقستان کے صدر اگلے سال پاکستان کا دورہ کریں گے ان کے ہمراہ قازقستان کے صنعتکاروں ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا دورے کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانا ہے قازقستان خشکی میں گرا ہو ا ملک ہے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے سفیر یرزحا ن کستافن نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ فرسٹ سیکرٹری دلیارا کیمپیر بایوف بھی ہمراہ تھی اس موقع پر صدر چیمبر ندیم رؤف، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان، سابق صدر ڈاکٹر شمائیل داود، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران بھی وجود تھے سفیر نے کہا کہ اپنی مصنوعات کی رسائی یورپ تک اور دوسرے ممالک تک پہنچانے کے لیے پاکستان ایک اہم روٹ ہے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے کے لیے جلد ایک ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے اس سے پہلے صدر ندیم رؤف نے سفیر کا استقبال کیا اور انہیں چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں پر مختصر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ فارما سیؤٹیکل، ٹیکسٹائل، مشینری، لیدر، پٹرولیم مصنوعات اور سیاحت اہم شعبے ہیں جن میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار کی درجہ بندی میں قازقستان کا نمبر 25ہے، ہم قازقستان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کے ذریعے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان بائیس کروڑ آبادی کا ملک ہے۔ سیاحت سمیت کئی شعبوں میں تعلقات بڑھائے جا سکتے ہیں۔

admin

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

2 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

4 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

10 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

14 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

14 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

17 hours ago