قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز پر پولیس کا چھاپہ،60 طلباء گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹلز نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل طور پر خالی کرا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران پولیس نے تقریباً 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے باہمی اشتراک سے کی گئی، جس کے بعد پولیس آپریشن ختم کر دیا گیا۔ گرفتار طلباء کی گرفتاری کی وجوہات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

طلباء تنظیموں نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے طلباء کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں