قائداساتذہ مہربان چودھری کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ڈاکٹرمقبول

چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ چو ہدری واجد علی ) ڈاکٹرمقبول طاہر ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز

میرپورڈویژن نے کہا کہ ہمارے رہبرورہنماحضرت محمدمصطفی ؐ ہیں ۔محسن انسانیت حضرت محمدمصطفی ؐہمارے آئیڈیل ہیں ۔حضرت محمدمصطفی ؐباعث تخلیق کائنات ہیں ۔ہم نے بچوں کوغلام مصطفیؐ بناناہے ۔بچوں میں غیرت خودی کاجذبہ پیداکرناہے ۔بچوں کواپنی تہذیب وثقافت سکھانی ہے۔دنیابھرمیں اسلام کوپھیلاناہے ۔سورج ہمیشہ مشرق سے طلوع اورمغرب میں غروب ہوتاہے ۔استادعلم کے موتی تقسیم کرتاہے ۔استاد کی عزت بے لوث ہوتی ہے ۔استادعوام کے دلوں پرحکمرانی کرتاہے ۔مہربان علی چودھری عوام کے دلوں پرراج کرتے ہیں ۔مہربان علی چودھری جیسے اساتذہ کرام پرپوری قوم کوفخرہے ۔استادکی عزت ووقاراسی میں ہے کہ وہ بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کریں ۔اساتذہ کرام اپنے منصب پرنازکریں ۔وہ انسان خوش نصیب ہے جودرس قرآن دیتاہے۔اساتذہ فکری نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔اچھاصاحب ذوق اچھاانسان ہوتاہے ۔اچھااستاداچھافنکاراچھااداکارہوتاہے ۔اساتذہ کرام مارسے نہیں بلکہ پیارسے بچوں کوپڑھائیں ۔عاجزی انکساری انسان کوبلندی عطاکرتی ہے ۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں منعقدہ تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخارومسرت ہے کیونکہ اس ادارہ کی قیادت راجہ عبدالحمید،محمدیوسف قریشی اورخضراقبال چودھری کے ہاتھوں میں رہ چکی ہے ۔میں نے محمدیوسف قریشی سے بہت کچھ سیکھا۔خوبصورت بزم سجانے پرگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم حاجی چودھری تاسب حسین ،سٹاف اورطلبہ مبارکبادکے مستحق ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں منعقدہ پروقارتقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ مہربان علی چودھری پرائمری مدرس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہربان علی چودھری نے33سال 3 ماہ22دن گلستان علم کی آبیاری کی اور4مارچ کوباعزت ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔تقریب کی صدارت گورنمنٹ ہائی سکول کے صدرمعلم حاجی چودھری تاسب حسین نے کی ۔ قائداساتذہ مہربان علی چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس الوداعی تقریب کاانعقادکرکے اساتذہ کرام نے جس خلوص محبت کااظہارکیامیں محکمہ تعلیم کے افسران اوراساتذہ کرام کاشکرگزارہوں ۔اساتذہ کرام کی محبت فراموش نہیں کرسکتا۔تقریب سے صدرتقریب حاجی تاسب حسین چودھری ،خادم حسین ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرضلع میرپور،سعیدعالم چودھری صدرآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور،میرمحمدالیاس شاکرمرکزی صدرانجمن اساتذہ جموں کشمیر،راجہ خضرالرحمن سٹاف آفیسروزیراعظم آزادکشمیر، حاجی اخلاق احمددانش انچارج بزم ادب ،اعصام احمددانش اوردیگرنے خطاب کیااورقائداساتذہ مہربان علی چودھری کوگراقدرخدمات پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداساتذہ مہربان علی چودھری کی گراقدرخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ قائداساتذہ مہربان علی چودھری نے دوران سروس اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دئیے ۔وقت کی پابندی کی ۔کبھی کسی کوشکایت کاموقع نہ دیا۔نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نے سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمدعارف نے حاصل کی جبکہ راجہ عبدالواحدنے حمدباری تعالیٰ اورمظہراقبال مغل نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔حاجی راجہ تاسب حسین ،محمدآصف جمال ،راجہ عبدالواحداوراستادمحمدجہانگیرنے عارفانہ کلام پیش کیا۔تقریب میں صدرمعلمین چودھری خادم حسین ،حاجی چودھری محمدبشیرپرواز،محمدعجائب خان ،حاجی ملک محمدرفیق (ر) صدرمعلم ،طاہرالرحمن لودھی (ر) صدرمعلم ،حاجی محمدممتازاے ای اوچکسواری ،غلام مصطفی تبسم اے ای اواسلام گڑھ ،راشدپرویز،راجہ گل بہاراکرم ،مرزاسلطان محمود،پروفیسرذوالفقارعلی ،چودھری محمدنصیر،حاجی پرویزاختر،مرزامحمدحنیف(ر)معلم معززین علاقہ حاجی فاروق لون ،جہانگیربابر،محمدمحفوظ ،شیرازبھٹی ،چودھری محمدیعقوبصحافیوں عمران بلال جنرل سیکرٹری سی یوجے میرپور ،افرازمحمودراجہ ،قاضی جہانگیراحمد، سکندرحیات کالس ،نویدیونس ، سمیت اساتذہ کرام اورطلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اساتذہ کرام اورطلبہ نے قائداساتذہ مہربان علی چودھری کوپھولوں کے ہارپہنائے اورتحائف پیش کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں