180

فیک نیوز کے خلاف پنجاب حکومت کا ویب پورٹل بنانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر پھیلنے والی جعلی خبروں (فیک نیوز) کے تدارک کے لیے فوری طور پر ایک اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام تک درست معلومات کی فراہمی اور افواہوں کو روکنا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق، اس پورٹل کے ذریعے شہری نہ صرف مشکوک خبروں کی تصدیق کر سکیں گے بلکہ وہ خود بھی کسی فیک نیوز کی اطلاع دے سکیں گے، جس پر متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کے اعتماد کو بحال کرنے، میڈیا کی ساکھ بہتر بنانے اور معاشرتی انتشار کو روکنے کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس پورٹل کو جلد از جلد فعال کریں اور عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے تاکہ شہری فیک نیوز کے نقصانات سے محفوظ رہ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں