Categories: علاقائی

فیکلٹی آف فارمیسی میں ایک روزہ ورکشاپ

*گومل یونیورسٹی میں “کمپاؤنڈ سے علاج: دوا کی دریافت اور تیاری کے مراحل” پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد*

ڈیرہ اسماعیل خان: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر گومل سنٹر آف فارماسیوٹیکل سائنسز (جی سی پی ایس) میں “کمپاؤنڈ سے علاج: دوا کی دریافت اور بنانے کے مختلف مراحل” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا آغاز شاکر اللہ (پی ایچ ڈی اسکالر) کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر برکت علی خان نے ورکشاپ کے مقام کا دورہ کیا اور مقررین و شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جی سی پی ایس مستقبل میں بھی اس قسم کی معلوماتی اور تحقیقی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گا۔

ورکشاپ کے پہلے مقرر، ڈائریکٹر جی سی پی ایس، ڈاکٹر فضل الرحمان نے خام دوا کے لئے پودوں کے انتخاب اور اس کے نکالنے کے مختلف مراحل جیسے میسیریشن، پرکولیشن، ڈرائنگ اور ابتدائی کیمیائی اجزاء کی جانچ پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایف سی یونیورسٹی لاہور سے صبیح الرحمن نے اپنے لیکچر میں خام دوا کی فریکشنیشن، ایسولیشن اور ان نچوڑوں کی تطہیر پر روشنی ڈالی۔ تمام مراحل کو عملی تربیت کے ساتھ سمجھایا گیا۔
ورکشاپ میں فارمیسی ،کیمسٹری اور دیگر شعبہ جات کے تحقیقی طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔فیکلٹی آف فارمیسی ،کیمسٹری اور بیالوجی کے اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے ،ڈائریکٹر سپورٹس سائنسز ڈاکٹر نور محمد ،ڈاکٹر عزیز جاوید ،ڈاکٹر شیر زمان، ڈاکٹر حامد مسعود اور ڈاکٹر کامران طاہر نے خصوصی شرکت کی ۔
ورکشاپ کا مقصد طلباء کو دوا کی دریافت اور تیاری کے مختلف مراحل سے روشناس کرانا اور انکی عملی تربیت فراہم کرنا تھا ،تاکہ وہ مستقبل میں فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر برکت علی خان

Recent Posts

کلرسیداں روڈیوٹیلٹی اسٹور پر ڈکیتی، مسلح ڈاکو ہزاروں روپے اور سامان لے اڑے

راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع…

30 minutes ago

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

4 hours ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

4 hours ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

4 hours ago

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

6 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

8 hours ago