68

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگنے سے سیمنٹ1400روپےگیا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سیمنٹ کی بوری 1400روپے سے بھی منہگی جس سے تعمیراتی منصوبے ٹھپ ہونے اور بے روزگار ی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
وفاقی حکومت نے حالیہ بجٹ میں سیمنٹ پر 2 ہزار فی ٹن فیڈرل ایکسایئزڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے جس کے ردعمل میں فیکٹری مالکان نے یکم جولائی سے ریٹ بڑھادئیے ہیں جس سے تعمیراتی شعبہ بڑا دھچکا لگے گا
ایکسل لوڈ پر سختی‘ اورلوڈنگ پر ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانے فالتو مال اتارنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے
وفاقی بجٹ میں سیمنٹ فیڈرک ایکسایئز ڈیوٹی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کا ریٹ 1400روپے سے بھی زایئد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی منصوبے ٹھپ ہونے اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے سیمنٹ ساز اداروں نے یکم جولائی سے فی بوری میں ڈیڑھ سو سے زایئد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے سیمنٹ انڈسٹری کے زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حالیہ بجٹ میں سیمنٹ پر 2 ہزار فی ٹن فیڈرل ایکسایئزڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مالکان کو سیمنٹ کو فی بیگ کی قیمتوں میں 150روپے اضافہ کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب سے حکومت کی جانب سے ایکسل لوڈ پر سختی‘ اورلوڈنگ پر ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانے اور فالتو مال اتارنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا اثر سیمنٹ انڈسٹری پربھی پڑا ہے جس سے فی بیگ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں