راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) خیال رہے کہ کچھ دن قبل ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہرانے کی ذاتی دعوت پر وائٹ ہاوس بلوایا تھا۔
بلوم برگ نے لکھا ہےکہ بطور آرمی چیف عاصم منیر کو پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر جاتا اور سمجھا جاتا ہے، خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔
جریدے نے لکھا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کےکردار کو سراہتے ہیں، جب کہ بھارتی وزیراعظم مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں کہ جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار تھا۔
ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت خطےکے دیگر ملکوں سے کم تجارتی ٹیرف لگائے.
کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، آرمی چیف کا امریکا میں خطاب
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت اور وقار کا سرچشمہ اوردیگرپاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں، بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی اورخوشحالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات پربھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طورپرپیش کرنا چاہتا ہے لیکن عملی طورپرایسا کچھ نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ ہے، اس کی مثال کلبھوشن یادیو جیسے واقعات بھی ہیں۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…