304

فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار نجف حمید گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)‏سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نجف حمید اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں ایک سال سے ضمانت پر تھے ،نجف حمید کو اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا ،نجف حمید اینٹی کرپشن چکوال کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھے انھوں نے راولپنڈی سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔اینٹی کرپشن نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن نجف حمید کو لے کر چکوال کے لیے روانہ ہو گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں