جھنگ باہتر(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جشن آزادی 2021 کے سلسلے میں فوجی سیمنٹ لمیٹڈ اور عسکری سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں پرچم کُشائی اور شجرکاری تقریبات کا انعقادـ ڈیپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر اٹک کی خصوصی شرکت فوجی فاؤنڈيشن کے اداروں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جشن آذادی کو ملی جذبے کے ساتھ منایا ـ گزشتہ سال کی روائت کے مطابق اگست کے مہینے کو فوجی سیمنٹ جھنگ باہتر، عسکری سیمنٹ واہ ، عسکری سیمنٹ نظام پور اور ان سے منسلکہ سکولز کالجز میں شجر کاری کے مہینے کے طور پہ منایا جا رہا ھے ـ 14 اگست 2021 کی صبح کا آغاز تقریب پرچم کُشائی سے کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عسکری اور فوجی سیمنٹ کے اداروں میں جشن آزادی کے موقع پہ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جشن آزادی کے سلسلے میں فوجی، واہ اور نظام پور کے پلانٹس کو قومی جھنڈیوں اور چراغاں سے سجایا گیا۔ شجرکاری کے اس موقع پر ڈیپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر اٹک مہمان خصوصی تھے۔ جنرل منیجر پلانٹ واصف سعید صاحب اور ڈیپٹی کمشنر اٹک عمران صاحب نے اس موقع پہ مون سون شجرکاری مہم 2021 کا آغاز کیا اور بعد میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس نے پودے لگائے۔ علاوہ ازیں فوجی سیمنٹ نے پہلے سے موجود سینکڑوں کنال کے رقبے پر کاشت کیے گئے پھلوں کے باغات میں مذید اضافہ کرتے ہوے ۴ مختلف اقسام کے باغات لگائے۔ پلانٹ فار پاکستان ”پودا لگاو، پاکستان کے لئے” کے نصب العین کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس سال بھی 14 اگست کو تمام ملازمین اور عوام الناس میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔ یوم آذادی کی نسبت سے نظام پور پلانٹ اور واہ پلانٹ پہ بھی خصوصی تقریبات اور بعد آزاں شجر کاری کی گئی ـ آخر میں شجرکاری کی کامیابی، ملک کی سلامتی اور فوجی فاؤنڈیشن کے اداروں کی ترقی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
228