فوجی سیمینٹ کمپنی پاکستان کی پیداواری اور کوالٹی کے لحاظ سے دوسری بڑی کمپنی ہے پاکستان میں بڑے بڑے پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کا اعزاز بھی ھاصل ہے اور لاتعداد پراجیکٹ زیر تعمیر بھی ہیں یہ کمپنی اپنی خدمات کے باعث بے شمار خاندانوں کی کفالت کا زریعہ بنی ہوئی ہے اس کے علاوہ بہت سے فلاحی کام بھی کمپنی نے اپنے ذمے لے رکھے ہیں ورکرز کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے یہ کمپنی اپنے ساتھ جڑے تمام ورکرز جو مختلف شعبہ جات میں ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلیئے تقریبات کے انعقاد کو اپنے لیئے اعزاز کا باعث تصور کرتی ہے اس سال بھی اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں سالانہ ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا
جس کے میزبان و مہمان خصوصی جنرل منیجر فوجی سیمنٹ کمپنی بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ہے جو حافظ ادریس راجہ نے کی ہے مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م سٹاف اور ڈیلرزکو سالانہ کنونشن میں خوش آمدید کہتا ہوں مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ انتہائی مشکل معاشی ھالات کے باوجود بھی کمپنی نے اپنے اہداف پورے کیئے ہیں مہنگائی کے سیلاب میں سیمنٹ کی ڈیمانڈ نے بہت پریشان کیا ہے لیکن ہمارے ڈیلرز نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا ہے جس وجہ سے ہماری کمپنی کو کامیابی ملی ہے اور آج خوشی کے اس موقع پر ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں گزشتہ سال 5لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت ہوا ہے ہماری انتظامیہ نے مارکیٹ کی مانگ کو مد نظر رکھا ہے ہمارے قدم مارکیٹ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہم ڈیرہ غازی خان میں اپنا چوتھا پلانٹ لگا دیا ہے فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ ڈیرہ غازی خان پلانٹ کی وجہ سے پاکستان کی دوسری بڑی کمپنی بن چکے ہیں ڈیرہ پلانٹ کی پیدوار 7ہزار 5سو میٹرک ٹن ہے اس کامیابی کا سہرا تما م سٹاف کو جاتا ہے ڈیلرز کا حصہ بہت لازوال ہے ہم نے نئی پروڈکٹ ٹائل بونڈ بھی متعارف کروائی ہے فوجی سیمنٹ کمپنی کی مدد سے بڑے پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں یہاں پر یہ بات بڑے فخر سے بتا رہا ہوں کہ فوجی سیمنٹ کمپنی کی آمدن کی ایک بڑا حصہ فلاحی کاموں پر خرچ ہو رہا ہے جن میں شہداء کی فیملیز کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے ڈیرلز کے کارو بار بھی اس کار خیر میں شامل ہیں دیگر کاموں کے علاوہ کچھ سماجی زمہ داریاں بھی ہوتی ہیں فوجی سیمنٹ نے ایک محکمہ قائم کیا ہے جو قریبی آبادیوں کی فلاح کیلیئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر نے کہا کہ فوجی سیمنٹ نارتھ ایریاز میں اپنے تین پلانٹ کی وجہ سے اپنی کامیابی کا لوہا منوا چکا ہے
ملک میں بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہم نے جدت پیدا کر دی ہے فوجی سیمنٹ کے نئے پلانٹ کی وجہ سے پسماندہ علاقے میں ترقی کا آغاز ہو چکا ہے ہم نہ صرف ملکی بلکہ بین القوامی ضرورت بھی پوری کریں گے
تقریب کے آخر میں کمپنی کی کامیابی کا باعث بننے والے ڈیلرز کو مہمان خصوصی محترم بریگیڈئیر عزیز الحسن عثمانی اور اسسٹنٹ منیجر کی طرف سے قیمتی انعامات سے نوازا گیا ہے جن ڈیلرز کو انعامات سے نوازا گیا ہے ان میں گوجرنوالہ زون سے افتخار گورائیہ پہلی پوزیشن ہزارہ زون سے جن ڈیلرز کو کامیابی کا اعزا دیا گیا ہے ان میں سجاول خان پہلی پوزیشن شاہد منور دوسری اور طاہر رفاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اے جے کے ہزارہ زون سے چوھدری ایاز نے پہلی محمد شاکر خان دوسری اور خالد محمود نے تیسری پوزیشن لی
خیبر پختون خواہ زون سے
حاجی عبدالعزیز خان پہلی خان فتح خان دوسری اور سمیع اللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے سنٹرل پنجاب زون سے افتخار گورائیہ پہلی اخلاق چیمہ دوسری اورتسیری پوزیشن زوہیب نے لی ہے شعبہ پراجیکٹ سے مسٹر ڈنگ نے پہلی اور فیاض اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کمپنی کے شعبہ ٹائل بانڈ سے جن ڈیلرز نے اعلی کارکدگی کا مظاہرہ کیا ہے ان میں علی شکری پہلی ساجد خٹک دوسری اور علی رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے لاجسٹک سیل سے جن افراد نے اچھی کارکدگی کا مظاہرہ کیا ہے ان میں فیاض احمد پہلے الیاس شنواری دوسرے اور انیس تیسرے نمبر پر رہے ہیں شعبہ ایکسپورٹ سے جن ورکرز نے کارکردگی دکھائی ہے
ان میں ارشد علم پہلے شکیل احمد دوسرے اور غلام فاروق تیسرے نمبر پر رہے ہیں ایف ڈبلیو او سے فہد جنجوعہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ایل این سی سے کرنل فیاض کو اعلی کارکدگی کی بناء پر انعام دیا گیا ان کے علاوہ غیر ملکی وورکرز جن میں چائینیز سر فہرست ہیں کو بھی مہمان خصوصی کی طرف سے انعامات اور عزت سے نوازا گیا ہے اس تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ جہاں کمپنی نے بہترین کارکردگی پر اپنے ڈیلرز، ورکرز اور دیگر کو انعامات سے نوازا ہے وہاں پر اس تقریب میں شریک تمام شرکاء کو بلا کسی تفریق کے ایک ایک بہترین گفٹ پیک بھی دیئے گئے جس سے تمام شرکاء کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے تمام شرکاء کیلیئے بہترین کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا