اہم خبریں

فنٹاسٹک ٹی نے خاتون پرنسپل کو چپڑاسی سے شادی پر مجبور کر دیا

لاہور (آن لائن نیوز)پنجاب کے ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل عائشہ خان اور چپراسی عمران علی کی انوکھی محبت کی کہانی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ یہ محبت کی داستان کسی فلمی کہانی سے کم نہیں، کیونکہ اس رشتے کی شروعات ایک کپ چائے سے ہوئی۔

38 سالہ عائشہ خان تعلیم سے اپنی لگن اور انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور تھیں جبکہ 32 سالہ عمران علی کئی برسوں سے اسکول میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ عمران کی خاص بات یہ تھی کہ وہ چائے اس توجہ اور سلیقے سے بناتے تھے کہ پرنسپل کو ہمیشہ ان کی چائے پسند آتی، چائے میں درست مقدار میں شکر اور ہلکی سی الائچی کا ذائقہ پرنسپل کے دل کو بھا گیا اور یہی معمول آہستہ آہستہ محبت میں ڈھل گیا۔

چند ماہ کی خاموش قربت کے بعد عائشہ نے ہی عمران کو شادی کی پیشکش کی، نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور دونوں خاندانوں نے شرکت کی، طلبہ نے اس موقع پر چائے کے موضوع پر ایک دلچسپ اسکیچ بھی پیش کیا جبکہ اساتذہ نے دلہن کو چائے کا سیٹ تحفے میں دیا۔

’پرنسپل ویڈز پیون‘ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ایکس (ٹوئٹر) پر اس جوڑی کے چرچے شروع ہوگئے، صارفین نے میمز، تبصرے اور دل چھو لینے والے پیغامات شیئر کیے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

43 minutes ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

2 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago