راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی اسلام آباد میں آٹا بحران پیدا ہو گیا ہے، محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کی فلور ملوں کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی گئی ہے، فلور ملز ایسو سی ایشن نے پابندی کے بعد 10 نومبر سے راولپنڈی اسلام آباد میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلور ملز ایسو سی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام آٹاڈیلرز تنور مالکان اور کریانہ مرچنٹس کے دس نومبر سے آٹا میدہ ترسیل کے تما آرڈرز منسوخ کر دیئے،
جڑواں شہروں میں جمعہ کی شب سے آٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے، محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے پر مٹوں کے اجرائ بند ہونے پر فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اجلاس سر پرست اعلی شیخ طارق صادق منعقد ہوا جس میں چیئر مین پنجاب ریاض خان، سینئر قیادت رضا احمد شاہ، چوہدری افضل محمود، ثنائ درانی، شیخ یا سر، چوہدری آصف، عبد الصمد سیٹھی سمیت فلور ملز مالکان کی کثیر تعداد سمیت فلور ملز مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، گندم ترسیل بحال نہ ہونے پر 10 نومبر کو راولپنڈی اسلام آباد آٹا ترسیل بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کی ترسیل اور گندم پرمٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلور ملز نے راولپنڈی اسلام آباد کے آٹا ڈیلرز کریانہ شاپس کے آٹا آرڈرز منسوخ کرنا شروع کر دئیے۔ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد کو فوری گندم ترسیل شروع پرمٹ بحال کئے جائیں۔دوسری جانب مطالبات کی منظوری کے لئے راولپنڈی میں آج چوتھے دن میں تنور مکمل بند رہے جس کی وجہ سے نان روٹی روغنی نان کے کاروبار شدید متاثر ہیں۔ صدر نان بائی کا کہنا تھا کہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہے۔ سوموار سے دائرہ کار پنجاب تک بڑھ جائے گا۔ آٹا سرخ 10500 روپے بوری، میدہ 12 ہزار روپے بوری ہوگیا ہے۔پولیس کے نان بائیوں کے گھروں میں چھاپے گرفتاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔ نان بائیوں کی تمام قیادت گرفتاریوں سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی ہے۔