کلرسیداں (پنڈی پوسٹ نیوز شہباز رشید چودھری)انجمن تاجران چوک پنڈوڑی (پراچہ گروپ) کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انجمن تاجران کے مرکزی صدر راجہ زعفران جنجوعہ نے کی۔ اجلاس میں مقامی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے علاقے کے تاجروں کے اتحاد اور فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا واضح اظہار ہوا۔اجلاس کا مرکزی ایجنڈا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعہ، نماز جمعہ کے فوراً بعد، دوپہر 2 بجے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، تاکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کی جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے تحت چوک پنڈوڑی کے تمام تاجروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بازار میں موجود ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ عالمی سطح پر بائیکاٹ کی مہم کا حصہ بننا بھی ہے۔اجلاس میں سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر، سینئر نائب صدر چوہدری یاسر ولایت چوہان، قاری فخر نوید صدیقی، قاری وقاص حبیب کیانی، حافظ وقاص نقشبندی سمیت متعدد معزز تاجران نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرمائے اور مسلم امہ کو متحد ہو کر ان کی حمایت کا حوصلہ دے۔
اہم خبریں
ٹک ٹاکر ظفر سپاری نے اپنے خلاف لگائے گئے سنگین الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا
اسلام آباد پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون مجرمہ گرفتار
اسلام آباد پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون مجرمہ گرفتار
راولپنڈی مال روڈ انڈر پاس افتتاح کے 22 دن بعد ہی مین ہولز کے ڈھکن غائب۔ شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق
جاتلی: موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر
گوجرخان: بیٹے کی بیوہ ماں سے مبینہ نازیبا حرکات کا معاملہ، ماں نے عدالت میں بیٹے کی بریت پر رضا مندی ظاہر کر دی
گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار
گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج
گوجرخان: موٹر وے پولیس کی غفلت، تاہم تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج
عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔