Categories: علاقائی

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پورے ملک کی طرح کلرسیداں میں بھی فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون محمد توقیر اعوان نے کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد توقیر اعوان نے کہا کہ ہم بطورِ قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے دکھ، درد اور قربانیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات فوری طور پر منقطع کرے اور فلسطینی عوام کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانیوں، خصوصاً سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جلد رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری امت مسلمہ کو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔

ملک یاسر

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

2 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

7 hours ago