فلاحی اداروں کے قیام کیلئے چوہدری اکرام کی بیٹھک

شہزادرضا
چوہدری اکرام کا تعلق موہڑہ حیال چوکپنڈوڑی سے ہے اور وہ کافی عرصہ سے بسلسلہ کاروبار جاپان میں مقیم ہیں گزشتہ دنوں انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ کی ایک بیٹھک رکھی جس میں چیئرمین زبیر کیانی‘ ویلفئیر آفیسر کیپٹن لیاقت‘محمد رشید ‘ چوہدری سرفراز چوہان ‘ چوہدری ارشد‘نئیر اکرم راجہ‘ عبدالغفار بھٹی‘ چوہدری حنیف‘ کونسلر مبین جنجوعہ‘ کونسلر اشفاق بھٹی‘ کالم نگار عبدالجبار چوہدری‘عبدالکریم ناز و دیگر نے شرکت کی یہ بیٹھک انتہائی اہمیت کی حامل اس لیے بھی تھی کہ اس میں کوئی سیاسی مقاصد شامل نہ تھے بلکہ صرف اور صرف ’’فلاحی کام کا آغاز کیسے کیا جائے‘‘کے عنوان پر تھی چوہدری اکرام نے اپنے دل کی باتیں سناتے ہوئے کہا کہ انسان زندگی میں سب کچھ اپنے لیے کرتا ہے پہلے والدین پھر بیوی بچے اور گھر کے حصول کی تگ دو میں زندگی کی آخری سانسیں بھی لے لیتا ہے

مجھے اللہ پاک نے یہ سوچ دی ہے کہ راہ خدا میں کچھ ایسا کر جاؤں جو آخرت میں میری نجات کا سبب بن سکے مخلوق خدا کی خدمت کے لیے ایک ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جہاں بے رحم اولاد کے ستم سہنے والے والدین رہ سکیں ان کو عزت کی روٹی مل سکے ایک ایسا ادارہ جہاں سننے اور بولنے سے محروم بچوں کو تعلیم فراہم کر کے ریاست عظیم شہری بنایا جا سکے ایک ایسا ہسپتال جہاں دن کے 24 گھنٹے اور سال کے 12 مہینے علاج مفت ہو سکے جہاں بیواؤں کو عزت کی چھت مل سکے اس کے کام کے آغاز کے لیے میں نے 2کروڑ سے زائد کی رقم مختص کر دی ہے جس میری بہن بھی حصہ دار ہیں اس سارے کام میں مجھے آپ کا ساتھ چاہیے ہو گا میں جناح ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں میرا زیادہ وقت بیرون ملک گزرنے کی وجہ سے عارضی نگرانی چوہدری سرفراز چوہان کریں گے سب سے پہلے تو ہمیں جگہ کاتعین کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی مخیر شخص اگر زمین عطیہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھے بلڈنگ میں خود تعمیر کروں گا اور ہسپتال کے لیے تمام سامان جاپان سے لایا جائے گا

میں چاہتا ہوں ادارے کا قیام چوکپنڈوڑی یا اس کے نزدیک ترین عمل میں لایا جائے تاکہ علاقے کو اس کا فائدہ پہنچ سکے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں جس میں ویلفئیر آفیسر کیپٹن لیاقت نے کہا کہ ارادہ بہت اچھا ہے لیکن اس کو مرحلہ وار شروع کیا جائے تاکہ وقت اور پیسے کے ضیاع کو بچایا جا سکے شروع میں ایک تعلیمی ادارہ بنایا اور اس فلاحی کام کا آغاز کیا جائے تعلیمی ادارہ چلنے کے بعد دیگر کاموں کی طرف ہاتھ بڑھایا جائے بیک وقت تمام کام شروع کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے چیئرمین زبیر کیانی نے کہا کہ اس نیک کام میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں جب بھی آواز دیں گے ہم لبیک کہیں گے ۔ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ میٹرک کر لینے کے بعد بعض طلباء مالی مسائل کا شکارہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے یا پھر یہی پیسہ گورنمنٹ کے سکولوں پر لگا کر وہاں پڑھنے والے بچوں کو سہولیات دی جا سکیں

۔ چوہدری اکرام کے اس مشن میں ہمیں بھی شامل ہونا چاہیے اپنے حصے کا دیپ جلانا چاہیے اور ان کا دست و بازو بننا چاہیے کیونکہ فلاحی منصوبے جب بھی شروع ہوئے تو ان سے عوام کو فائدہ پہنچا ایساسکول جہاں مفت تعلیم ملے اور ایسا ہسپتال جہاں مفت علاج ہو ایسے اداروں کے قیام میں ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے چوہدری اکرام اور ان کی بہن اس دھرتی کا قرض اتارنے آئے ہیں انھوں نے جناح ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ سال میں 3سے 4مرتبہ فری کیمپ لگا کر ے گا اور ہر قسم کے امراض کی ادویات مفت فراہم کریں گے آپ تمام لوگ جلد از جلد جگہ کا انتظام کریں تاکہ بلڈنگ بنائی جا سکے جس کے بعد عملی طور پر عوامی خدمت کا آغاز کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں