فضول رسومات

قبرستان میں ایک قبر پر سکول کا بستہ رکھ کر بچہ قبر سے لپٹا رو رہا تھا اور کہہ رہا تھا ابو اٹھو۔ ٹیچر نے کہا ہے کل فیس لازمی لانا ورنہ اپنے ابو کو ساتھ لے کر آنا۔ اٹھو ساتھ والی قبر کے ساتھ کھڑا شخص قبر کیلئے ہزاروں روپے کی قیمتی چادر اور پھول پہنچانے کیلئے کسی دکاندار کو فون کر رہا تھا اور ساتھ بچے کی باتوں کی طرف بھی توجہ تھی۔اس نے فون پر یہ کہہ کر فون بند کیا کہ بھائی چادر اور پھول نہیں چاہیئے۔ پھول ادھر مل گئے ہیں۔پھر اس نے بچے کو کہا یہ لو بیٹا۔ تمھارے ابو نے فیس اور نئی یونیفارم وغیرہ کیلئے پیسے بھیجے ہیں۔دوستو! ان رسومات پر پیسے لگانے کی بجائے کسی ضرورت مند کی مدد کر دیا کرو تو بہت سکون اور خوشی محسوس کرو گے۔
راجہ افتخار راولپنڈی

اپنا تبصرہ بھیجیں