٭دو نعمتیں ایسی ہیں؟جن میں اکثر لوگ اپنا نقصا ن کرتے ہیں:صحت و تند رستی اور فرصت و فراغت (کے ایام)۔“(سن ابن ماجہ: 4170)
٭حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبیؐ ؐسے زیادہ حسین کوئی نہیں دیکھا چمک اور روشنی چہرہ میں اس قدر تھی گویا کہ آفتاب آپ ؐ ہی کے چہرہ مبارک پر چمک رہا ہے(شمائل ترمذی حدیث نمبر (116)
٭جو شخص اس وقت کھڑا ہو، جب سورج بلند ہو چکا ہو‘ پھر اچھی طرح وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور وہ ایسے ہو جائیگا جیسے اسکی ماں نے اسے اسی دن جنم دیا ہو(مسند احمد: 2250)
(محمد علی‘ گوجرخان)