اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہر اقتدار میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج،خاص و عام لٹنے لگے کوئی بھی محفوظ نہ رہا ۔زیرو کرائم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے سارے دعوے ہوا ہو گئے ،مثالی پولیس کے سپہ سالار شہریوں کو تحفظ دینے میں بری ہوچکے ہیں ناکام ۔تفصیلات کےمطابق عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو کر آبائی علاقوں سے شہر بیمثال میں واپس لوٹنے والوں کو گھر خالی ملے،شہری نوحہ کناں کوئی پرسان حال نہیں
چوروں نے سیاست دان کے گھروں پر بھی ہاتھ صاف کرکے پولیس کی اعلی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔استحکام پاکستان پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کے گھر تین کروڑ سے زائد کی چوری۔سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے عید منا کر جی ٹین فور کے گھر پہنچی تو چور صفایا کرکے جا چکے تھے،ذرائع
نامعلوم چور ڈاکٹر فردوس اعوان کے کروڑوں کے زیورات اور نقدی لے اڑے ۔سیف سٹی کے کیمرے کام آئے نہ مثالی پولیس ملزمان کا سراغ لگا سکی ،چوری کی بڑی واردات کے بعد مقدمہ درج اور رسمی کارروائی شروع کر دی گئی،ذرائع
چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رکنے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…