292

فخر دھمیال راجہ محمد بشارت

پاکستان میں یوں تو سیاسی محاذ پر کوئی نہ کوئی جنگ جاری ہی رہتی ہے مگر گزشتہ تین سے چار ماہ کے دوران پہلے وفاق اور پھر سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سیاسی پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ کھیلے گزشتہ دنوں پنجاب کی پگ کی جنگ میں چوہدری پرویز الہی اور حمزہ شہباز مد مقابل نظر آئے عین اُس وقت جب پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے والا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے بعد ایک شخص ان سے چیخ چیخ کر احتجاج کرتا رہا کہ انھوں نے غلط رولنگ دی ہے اور آئین کا آرٹیکل 63 بھی غلط پڑھ رہے مگر وہ بضد رہے اس پر کہ وہ درست پڑھ رہے جس نے چیلنج کرنا وہ کر لے مگر وہ اپنی رولنگ پر قائم ہے وہ شخصیت جو انکے سامنے ڈٹے رہے وہ ہے ایم پی اے محمد بشارت راجہ جنکا تعلق راولپنڈی سے ہے انکے اس طرح احتجاج کرنے کے بعد ہر طرف انکی وہ ویڈیو اور احتجاج کرنا وائرل ہوتا گیا اور لوگوں نے ان کے اس کردار کو بہت سراہا جنھوں نے جب تحریک انصاف اور ق لیگ کے تمام ایم پی ایز مایوس ہو کر بیٹھ گئے تو وہ فرد واحد ڈپٹی اسپیکر کو للکارتے رہے اور اسکے بعد جب یہ کیس سپریم کورٹ میں گیا تو وہاں بھی چیف جسٹس نے انکے احتجاج کا حوالہ دیا کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کو بتاتے رہے کہ وہ غلط رولنگ دے رہے مگر وہ بضد رہے اگر ہم بات بات کریں محمد بشارت راجہ کے سیاسی سفر اور زندگی کو تو نظر آتا کہ دھمیال ہاوس ہمیشہ ہی راولپنڈی کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا رہا محمد بشارت راجہ نے 1979ء سے 1987ء تک چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی کے طور پر خدمات انجام دیں اسکے بعد 1987ء سے 1990 کے دوران بطور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی رہے اسکے علاوہ وہ 1990ء سے 1993ء، 1993ء سے 1996ء، 1997ء 1999ء اور 2003ء سے 2007ء کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور اس دوران 1997ء سے 1999ء کے دوران وزیر قانون اور پارلیمانی امور کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دی اسکے بعد 2003ء سے 2007ء کے دوران لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے وزیر کے طور پر (قانون اور پارلیمانی امور کا اضافی چارج) اور 2012ء سے 2013ء کے دوران وفاقی وزیر کی حیثیت کے ساتھ مشیر صنعت برائے وزیراعظم پاکستان کے طور پر رہے اب 2018 کے عام انتخابات میں وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 14 سے پانچویں بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اور کوآپریٹو کے طور پر کام کرتے رہے انہوں نے 2019ء سے 2020ء کے دوران لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود اور بیت المال کے وزیر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دی ان کا خاندانی پس منظر دیکھیں تو انکے والد بھی 1951ء سے 1955ء کے دوران رکن پنجاب قانون ساز اسمبلی رہے اور 1956ء سے 1958ء کے دوران مغربی پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے محو عمل رہے اب جب دوبارہ تحریک انصاف اور ق لیگ کی مشترکہ حکومت پنجاب میں آگئی ہے تو ایسے میں دوبارہ انکو کوئی اہم وزارت ملنے کی توقع ہے اور ماضی کی طرح اب بھی راولپنڈی کی سیاست میں دھمیال ہاوس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں