فخرِ پاکستان! چک بیلی خان کے حنظلہ بن یونس کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی

فخرِ پاکستان! چک بیلی خان کے حنظلہ بن یونس کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی

چک بیلی خان کے باصلاحیت نوجوان حنظلہ بن یونس نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ مسلسل محنت، تحقیق اور تجربات کے بعد انہوں نے اپنی سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کمپنی “GeoGemma” کے ذریعے بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

حنظلہ بن یونس نے 100 ممالک کے ماہرین کے ساتھ عالمی ٹیکنالوجی مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی بہترین پرفارمنس کے باعث ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا مقام بھی ہے۔

مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی حنظلہ بن یونس کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں