تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی، ذرائع کے مطابق 65 سالہ عبدالرزاق ولد نظام الدین اپنے کمرے میں بجلی کا ہیٹر جلا کر سویا ہوا تھا کہ اچانک ہیٹر کی وجہ سے بستر نے آگ پکڑ لی۔
آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث عبدالرزاق بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔