راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد02ملزمان گرفتار،ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے شہری فاروق کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد02ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ندیم او رخرم شہزاد شامل ہیں، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے شہری فاروق کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دالوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔
142