Categories: جرائم

غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جاتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو ایف،آئی،اے نے گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد اور کوئٹہ ایئر پورٹس سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی ایف آئی امیگریشن کے عملے نے خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا جن میں سلمان خان، بادشاہ خان اور ارمغان بلخی نامی خاتون شامل ہیں۔

ملزم سلمان خان اور بادشاہ خان کا تعلق سوات اور دیر سے ہے، سلمان خان نامی مسافر فلائٹ نمبر PF 718 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ملزم بادشاہ خان PK187 کے ذریعے وزٹ ویزے پر بحرین جا رہا تھا، ملزم کے موبائل فون سے اٹلی کا جعلی ریزیڈنٹ کارڈ برآمد کر لیا گیا، ملزم سال 2023 میں بھی پاکستان سے آذربائیجان اور بعد ازاں لیبیا گیا تھا، ملزم لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے گرفتار ہوا تھا اور رواں سال ہی پاکستان ڈیپورٹ ہوا تھا۔

خاتون ملزمہ آرمغان بلخی پرواز PK749 کے ذریعے فرانس جا رہی تھی، ملزمہ کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا سوئس ریزیڈینس کارڈ جعلی نکلا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے تینوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے آذربائیجان جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کلیم کمال نے ٹمپرڈ پاسپورٹ پیش کیا جس کے ویزے کے صفحات میں ردوبدل کیا گیا تھا، دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پولینڈ کا جعلی ویزا اسٹیکر بھی برآمد ہوا، ملزم کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے حوالے کر دیا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

5 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

5 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

9 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

10 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

10 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

13 hours ago