21

غیر قانونی طریقہ سے پٹرول اپنے قبضہ میں رکھ کر اپنے اور دوسروں کی زندگیاں خطرہ میں ڈالنے والا ملزم گرفتار،

تفصیلات کے مطابق سرچ پارک پکٹ جھاری کس کی پولیس ٹیم نے ہری پور کی جانب سے آتے ہوئے رکشہ کو روکا جس کے ڈرائیور نے بعد ازاں دریافت اپنا نام محمد ضرار ولد محمد ریاض سکنہ پنڈ مہری تحصیل حسن ابدال بتایا جس کو مشکوک جانتے ہوئے رکشہ میں موجود سامان کی تلاشی لینے پر 40 عدد پٹرول کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس پر مذکورہ سے لائسنس یا اجازت نامہ طلب کیا جو پیش نہ کر سکا جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد ضرار ولد محمد ریاض کو پابند سلاسل کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں