گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دوہرے قتل کی واردات میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گوجرخان کے مضافاتی علاقے حبیب کنیال میں یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا،تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے پولیس تھانہ گوجر خان کو ایمرجنسی15کے ذریعےاطلاع دی کہ نواحی قصبہ حبیب کنیال میں لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوجر خان ملک محمد نواز پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے ابتدائی معلومات حاصل کیں اور شوائد اکٹھے کئے قتل ہونے والا لڑکا وزیر خان ولد عبد الجبار خان عمر 30 سال جبکہ مقتول لڑکی (ثمرین)دختر گلاب شیر شامل ہیں، قتل کی وجہ عناد غیرت کے نام پر بتائی جارہی ہے،مقتولہ شادی شدہ تھی اور بھائی کو اس پر شبہ تھا معلوم ہوا ہے کہ دونوں خاندان افغانی ہیں اور عرصہ دراز سے حبیب کنیال مطوعہ میں رہ رہے ہیں مقتول وزیرِ خان شہر میں کبھاڑ کا کام کرتا تھا نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالےکر دیا گیا،ایس پی صدر نے ملک محمد نواز کی قیادت میں فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے والد گلاب خان، بھائی ارشاد خان اور شوہرعرفان کو گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمرین کی اہل خانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے سمرین اور وزیر خان کو قتل کر دیا،پولیس نے موقعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں،ایس پی محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا
138