چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی دوہرے قتل کا واقعہ،نوجوان لڑکا لڑکی قتل، مبینہ قاتل لڑکی کا بھائی ہے۔زرائع کے مطابق مقتول حیدر عرف حیدری کا تعلق چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں بشندوٹ سے تھا۔ جس کا رشتہ مقتولہ لائبہ کے گھر والوں نے مسترد کردیا تھا۔
مقتول کی عمر 19/20 سال اور یتیم تھا عارضی طور پر راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی کے علاقہ کے میں قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آئی پولیس کے مطابق کے مقتولین کو لڑکی لائبہ کے بھائی نے قتل کیا
کلرسیداں ( راجہ غلام قنبر، نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کلرسیداں چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں بشندوٹ سے تعلق رکھنے والا حیدر نامی نوجوان اپنی دوست سمیت راولپنڈی شہر کے علاقہ دھمیال میں قتل،مبینہ طور پر قتل لڑکی کے بھائی نے کیئے
۔ تفصیلات کا مطابق بشندوٹ گاؤں کا رہائشی حیدر عرف حیدری جو کہ راولپنڈی شہر میں عارضی طور رہائش پذیر تھا کو اسکی دوست کنول عرف لائبہ کے ہمراہ قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ لڑکی کے بھائی نے دونوں کو اکٹھے دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول حیدر نے اپنے گھر والوں کے ذریعے مقتولہ کا رشتہ بھی طلب کیا تھا لیکن حیدر کی غربت کیوجہ سے رشتہ سے انکار کردیاگیا۔ گزشتہ دن حیدر لڑکی سے ملنے گیا جو اپنے بھائی کیساتھ رہائش پذیر تھی کو اسکے بھائی نے دیکھ لیا اور موقعہ پر ہی اپنی بہن اور حیدر کو قتل کردیا۔ حیدر کی عمر 22/23 برس تھی اور یتیم لڑکا تھا جو گھر کا کفیل بھی تھا۔مقتول نجی مال میں ملازمت کرتا تھا۔مقتولہ کی عمر 21/22 سال تھی۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…